سندھ بلوچستان کو ملانے والی حب ندی پل خطرے میں،این ایچ اے نے ٹریفک روک دی
لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر) سندھ بلوچستان کو ملانے والی حب ندی پل خطرے میں این ایچ اے نے ٹریفک روک دی حب ڈیم کے سیلابی ریلے کی وجہ سے حب پل پر ٹریفک روک دی ہے ڈائریکٹر مینٹنس این ایچ اے ساؤتھ بلوچستان کا موقف حب پل کی خستہ حالی کا ایک سال قبل شکوہ کیا تھا مگر متعلقہ محکمہ خاموش رہا شہریوں کا موقف. منگل کے روز حالیہ مون سون بارشوں کے بعد حب ڈیم بھرجانے کے بعد اسپل وے سے حب ندی میں اوور فلو کرنے سے حب ندی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے سیلابی ریلے کی وجہ سے سندھ بلوچستان کو ملانے والی حب ندی پل پر نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی جانب سے ٹریفک روک دی گئی رات گئے تک ٹریفک معطل رہی ڈائریکٹر منٹنس این ایچ اے ساؤتھ بلوچستان کاشف شیخ نے صحافیوں کو بتایا کہ حب ڈیم سے بڑا سیلابی ریلہ حب ندی سے گزر رہا ہے اس لیے احتیاط کے طور حب پل پر ٹریفک معطل کردی ہے جیسے ہی سیلابی ریلہ کم ہوگا ٹریفک بحال کی جائیگی جبکہ دوسری جانب حب کے شہریوں نے کہا کہ حب پل کے پلرز ایک سال قبل بھی اسی طرح تھے جب میڈیا پر اسکی نشاندہی کی گئی تو اسلام آباد سے این ایچ اے کی ٹیم آئی حب پل کا معائنہ کیا اور پل کو مضبوط قرار دیدیا تو اب اچانک پل پر ٹریفک کیوں روک دیا ہے شہریوں نے وفاقی حکومت سے حب پل کی مرمت کی اپیل کی ہے۔