پنجگور میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے جانی ومالی نقصانات پر افسوس ہے،میراسداللہ بلوچ

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و صوبائی وزیر زراعت میر اسداللہ بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے جانی ومالی نقصانات پر افسوس ہے صوبائی حکومت متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اور جو لوگ طوفانی بارشوں کی وجہ سے شہید اور زخمی ہوئے متاثرہ خاندانوں کی مالی مدد کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی میراسداللہ بلوچ نے کہا کہ قدرتی آفات میں صبر اور شکر سے کام لینے کی ضرورت ہے پنجگور میں جس بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصانات ہوئے ہیں اس سے کافی دکھ اور صدمہ پہنچا ہے اور سیلاب سے شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں کے غم میں شریک ہوں اور انکی بحالی کے لیے ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام کو فوری ہدایات دے کر کہا ہے کہ وہ وہ متاثرین کی مدد کے لیے کوئی کمی نہ کریں دستیاب وسائل سے سیلاب کے شکار افراد کی ہرممکن مدد کریں اور انہیں ہر طرح سے ریلف پہنچائیں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور دیگر انتظامی افسران بی این پی عوامی کی مقامی قیادت متاثرہ علاقوں میں موجود اور متاثرین سے رابطوں میں ہیں انہوں نے کہا کہ اس، مشکل گھڑی میں بی این پی عوامی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے اور وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں متاثرہ خاندانوں کی بحالی ہماری ترجیحات کا حصہ ہے پنجگور بھی آفت زدہ علاقوں کی فہرست میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ میں سمجھتاہوں کہ پنجگور میں دو ہفتوں سے جاری رہنے والی مسلسل بارشوں اور سیلاب سے دیگر اضلاع کی نسبت زیادہ نقصانات ہوئے ہیں لوگوں کے گھربار زرعی بندات فصلیں تباہ ہوئی ہیں اور 12 کے قریب انسانی جانوں کا ضیاع بھی ہوا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو بھی پنجگور کی صورت حال سے آگاہ کیا ہے وفاقی حکومت سے بھی امداد کی اپیل کی ہے تاکہ جس بڑے پیمانے پر بلوچستان خصوصاََ پنجگور میں نقصانات ہوئے ہیں متاثرین کی فوری بحالی ممکن ہوسکے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے وسائل سے بحالی کے کاموں میں مصروف ہے آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک اقدامات جاری رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے