منگچر،گزشتہ شب فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو نے والالیویز اہلکا رزخموں کی تاب نہ لا تےہوئے چل بسا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) منگچر میں گز شتہ شب فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو نے والالیویز اہلکا رزخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے شہید ہو گیا، لیویز کے مطابق گزشتہ شب منگچر بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار محمد حمزہ سمیت تین افراد زخمی ہو ئے تھے، لیویز نے زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا تھا جہاں لیویز اہلکار محمد حمزہ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر نے کے بعد کوئٹہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے شہید ہو گئے، مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے