پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔پنجاب کے 14 اضلاع کی 20 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے سے جاری رہی۔ضمنی انتخابات میں 175 امیدواروں نے حصہ لیا۔

20 نشستوں پر مسلم لیگ ن اورپی ٹی آئی امیدواروں کے درمیان کڑا مقابلہ ہے اور ن لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ برقرار رکھنے کیلئے 11 نشستوں کی ضرورت ہے۔پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کے بعد غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 7 راولپنڈی 2 کے 266 پولنگ اسٹیشنز میں سے 47 کے غیر حمتی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے شبیر اعوان 9691 ووٹ لیکر پہلے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے راجہ صغیر احمد 9613 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 202 ساہیوال 7 کے 176 پولنگ اسٹیشنز میں سے 33 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ملک نعمان احمد لنگڑیال 12375 ووٹ لیکر پہلے جبکہ تحریک انصاف کے میجر (ر) محمد غلام سرور 9531 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن پر ہیں۔

ملتان میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 217 میں سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود کے بیٹے زین قریشی مدمقابل ہیں۔حلقے کے 124 میں سے 20 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے زین قریشی 14359 ووٹ لیکر آگے ہیں۔ن لیگ کے محمد سلمان 13312 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔

لاہور میں پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں اور یہاں بھی سخت مقابلے کی توقع ہے۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 158 کے 151 میں سے 4 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے میاں محمد اکرم 752 ووٹ لیکر پہلے جبکہ ن لیگ کے رانا احسن 541 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 167 کے 140 میں سے 15 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے شبیر احمد 4108 ووٹ لیکر پہلے اور ن لیگ کے نذیر چوہان 2693 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 168 کے 96 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت مسلم لیگ (ن) کے ملک اسد کھوکھر 390 ووٹ لیکر آگے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے محمد نواز اعوان275 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

لاہور میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 170 کے 79 میں سے 5 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے تحت پی ٹی آئی کے ملک ظہر عباس 1491 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ن لیگ کے محمد امین ذوالقرنین 1036 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے