ژوب میں گیسٹرو کی وباء بے قابو ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی

ژوب (ڈیلی گرین گوادر) ژوب میں گیسٹرو کی وباء بے قابو ہلاکتوں کی تعداد 14 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 22 سو کے قریب سیکرٹری ہیلتھ صالح ناصر نے ژوب کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر انہوں نے سول ہسپتال کے مختلف وارڈوں کا وزٹ کیا اور ہیضہ وبا سے متاثرہ مریضوں کی عیادت اور ہسپتال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ بعد ازاں انہوں نے ڈی ایچ او ڈاکٹر مظفر شاہ، ایم ایس نورالحق کاکڑ، پی پی ایچ آئی کے سوشل آرگنائزر، محکمہ پی ایچ ای کے ایکسین آغا تیمور شاہ، نیوٹریشن پروگرام کے ایس ایم اور دیگر آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے سول ہسپتال کے واش روم میں پانی نہ ہونا اور وارڈوں میں صفائی کی ابتر صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ غیر حاضر ڈاکٹرز کی تنخواہیں بند کرنے اور پی پی ایچ کے 4 مستقل غیر حاضر ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم دیا اور سول ہسپتال میں ٹی بی کنٹرول پروگرام کا چارج ڈی ایچ او سے لیکر ایم ایس کو دینے کا حکم کیا،سیکرٹری صحت صالح ناصر کو پروجیکٹر پر ہیضہ کے متعلق بریفننگ دی مریضوں کی مکمل ڈیٹا کی عدم دستیابی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور سوال کیاکہ بتائے ژوب میں گیسٹرو سے کتنے اموات ہوئے ہیں جواب میں 9 اموات ہوئیں ہیں سیکریٹری نے پھر سوال کیاکہ مرنے والوں کے نام بتائیے جواب میں ڈیٹا مکمل نہیں سیکریٹری ہیلتھ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ژوب میں گیسٹرو کی وباء سے قیمتی جانیں چلی گئی ہے لیکن ہسپتال میں ڈاکٹروں کے پاس مکمل ڈیٹا نہیں انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان قدوس بزنجو،چیف سیکرٹری بلوچستان اور منسٹر ہیلتھ کی ہدایت پر ژوب کیا دورہ کیا اور تمام صورتحال کا جائزہ لیا گیاژوب ڈاکٹرز اور پیرامیڈکیس نے محدود وسائل میں ہوتے ہوئے مریضوں کی علاجِ معالجہ میں مصروف اور وباء پر قافی حد تک قابو پالیا گیا ہے کیونکہ گیسٹرو ایک خطرناک بیماری ہے ڈائریہ بیماری کا پھیلاؤ تیز ہوتا ہے اور دوسری بار متاثر ہونے کی سبب میڈیسن درمیان میں چھوڑ دینا ہے بلوچستان کے 13 ڈسٹرکٹ میں ڈائریہ کی وباء پھیلی ہے جس میں ٹوٹل 45 افراد کی اموات رپورٹ ہوئی ہے ژوب محکمہ صحت میں ٹوٹل 8 افراد کی اموات رپورٹ ہوئی بلکہ مجھے 13 افراد کی اموات بتائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ڈائریہ گیسٹرو بیماری کا اصل ریزن پانی ہے اس میں تین ایشو سامنے آرہے ہیں یا فلڈ پانی پائپوں میں داخل ہوا ہے یا کئی پائپ پھٹ چکا ہے سیوریج کا پانی داخل ہوا ہے اور ژوب کا پانی سورس سلیازہ ندی ہے وہاں سے پانی داخل ہوا ہے اسے صاف کرنے میں وقت لگتا ہے عوام اپنی احتیاطی تدابیر اختیار کریں گھروں میں ابلا ہوا پانی استعمال کریں انہوں نے کہا کہ مریضوں کی علاجِ معالجہ ادویات کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی انہوں نے کہا کہ ژوب محکمہ صحت کے سالانہ میڈیسن بجٹ 4 کروڑ 70 لاکھ روپے ہیں جون تک ایک کروڑ روپے کی میڈیسن فراہم کی گئی ہے بلکہ 3 کروڑ 70 لاکھ روپے کی میڈیسن آگلے چند روز میں فراہم کی جائیں گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ژوب عرصہ دراز سے گائنی کالوجسٹ ڈاکٹر نہیں ہے ایڈیشنل سیکرٹری کو ہدایت کی کہ دس روز کے اندر گائنی کالوجسٹ کے آرڈر جاری کئے جائینگے انہوں نے کہا کہ آب حکومت نے فیصلہ کیا ہے اگلہ میڈیسن بجٹ لوکل سطح ایم ایس اور ڈی ایچ او کے ریکمنڈ پر دی جائے گی انہوں نے کہا کہ مریضوں کو مفت علاج معالجہ اور ادویات فراہم کرتا حکومت کی اولین ترجیح ہے ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود رہے اس میں کسی قسم غفلتِ برداشت نہیں کرینگے علاؤہ ازیں سیکریٹری ہیلتھ صالح ناصر نے زنانہ ہسپتال کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے