سوشل میڈیا پر بسوں کی خریداری کے حوالے سے غلط تاثر پیدا کیا جا رہا ہے،بسیں گز شتہ دور حکومت میں بغیر کسی منصوبہ بندی کی خریدی گئیں، ترجمان حکومت بلو چستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجما ن حکومت بلو چستان نے حکومت بلوچستان کی جانب سے خریدی گئیں بسوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کی وضاحت کر تے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بسوں کی خریداری کے حوالے سے غلط تاثر پیدا کیا جا رہا ہے گزشتہ دور حکومت میں کسی منصوبہ بندی اور بسوں کے چلنے کے روٹس کی نشاندہی کے بغیر بسوں کی خریداری کی گئی خریدی گئیں بسیں 29 جون کو کوئٹہ پہنچی ہیں، انہوں نے کہاکہ سیکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے بسوں کے چلنے کے حوالے سے قابل عمل منصوبہ بندی کی سمری ارسال کی گئی ہی سمری میں شامل تجاویز پر جلد فیصلہ کرلیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے