وڈھ کے مختلف علاقوں میں ہیضہ کی وباء کی شدت برقرار،نو ماہ کا بچہ جاں بحق
وڈھ(ڈیلی گرین گوادر) تحصیل وڈھ کے مختلف علاقوں میں ہیضہ کی وباء کی شدت برقرار وباء سے گزشتہ روز نو ماہ کا بچہ جاں بحق تعداد دو سو کے قریب پہنچ گئی متاثر مریض ہسپتال اور میڈیکل کیمپس شفٹ تفصیلات کے مطابق دس روز سے جاری وباء سے خاتون دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں ایم ایس تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال وڈھ ڈاکٹر سیف الرحمن مینگل کے مطابق ہسپتال میں 100 سے زائد مریض داخل ہیں جبکہ محکمے صحت خضدار کی طرف سے جنوبی زرچین اور باڈری میں لگائی میڈیکل کیمپ کی نگرانی ڈپٹی ڈی ایچ او کررہی ہِیں انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں باڈری اور جنوبی زرچین میں بھی ٹیمیں کام کررہی ہیں ڈاکٹر سیف الرحمن مینگل کا کہنا تھا کہ وباء نے وڈھ کے دیگر علاقوں کا بھی روخ کرلیا ہے آج کلی صالح محمد ڈانسر سونارو کلی حاجی پیر محمد کلی عید محمد سے نئے مریض ہسپتال شفٹ کیے گئے وڈھ ہسپتال کے دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر وڈھ محمد اقبال کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر خضدار کے حکم پر خضدار سے مذید دوائیاں وڈھ ہسپتال پہنچ گئی ہیں جبکہ مذید دوائیاں بھی منگوا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جنوبی زرچین باڈری میں بھی محکمے صحت کی ٹیمیں کام کررہی ڈی ایچ او خضدار سمیت دیگر زمہ داروں کے ساتھ رابطہ میں ہوں۔