بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت69افراد جاں بحق اور 49افراد زخمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت69افراد جاں بحق اور 49افراد زخمی ہوئے،بارشوں سے مختلف اضلاع میں 432مکانات مکمل تباہ اور 567مکانات کوجزوی نقصان پہنچا۔ پی ڈی ایم اے کی بلوچستان میں بارشوں سے جانی و مالی نقصانات سے متعلق جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بارشوں کیدوران ہونے والی اموات17اضلاع سیرپورٹ ہوئیں، سب سے زیادہ 10 اموات کوئٹہ سے رپورٹ ہوئیں، پشین سے8،ژوب اور سبی سے6،6،قلعہ سیف اللہ اورہرنائی سے5،5 اموات رپورٹ ہوئیں،لورالائی،کیچ اور کوہلو سے4,4، چمن،بولان،دکی سے3,3اموات رپورٹ ہوئیں، حالیہ بارشوں سے999مکانات متاثر ہوئے 521مویشی ہلاک،8پل،5ڈیمز،2حفاظتی بندکونقصان پہنچا،بارشوں سے597سولرپینل تباہ،بجلی کے60کھمبے،21ٹیوب ویلزمتاثر ہوئے۔بلوچستان میں بارشوں سے بڑے پیمانے پر کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا،دوسری جانب پیڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔