تحصیل وڈھ میں گیسٹرو کی وبا پھوٹ پڑی بچہ جاں بحق خواتین بچوں سمیت سینکڑوں افراد متاثر

وڈھ(ڈیلی گرین گوادر)تحصیل وڈھ میں گیسٹرو کی وبا پھوٹ پڑی بچہ جاں بحق خواتین بچوں سمیت سینکڑوں افراد متاثر،محکمے صحت کی ٹیمیں علاقہ پہنچ گئی ڈی ایچ او ڈپٹی کمشنر کا متاثرہ گاوں کا دورہ۔تفصیلات کے مطابق وڈھ کے علاقے جنوبی زرچین باڈری اور کلی صالح محمد میں ایک ہفتے سے جاری گیسٹرو دست الٹی کے وبا نے شدت اختیار کرلی دست الٹی سے 7 سالہ بچہ زوہیب ولد گلزار جان بحق گیسٹرو کی وبا سے تین روز قابل خواتین جان بحق ہوگئی تھی اس پہلے محکمے صحت کی ٹیمیں دو بار متاثر علاقوں میڈیکل کیمپس قائم کرکے متاثرہ مریضوں کا علاج کیا تھا لیکن وبا نے گزشتہ شب شدت اختیار کی 42 قریب مریضوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل گیا جبکہ باڈری بی ایچ یو میں 30 کے قریب مریض پہنچائے گئے واقعہ کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ر محمد الیاس کبزئی تحصیل ہیڈ کواٹر وڈھ اور باڈری کا ہنگامی دورہ کیا دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر خضدار نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کی اس موقع پر ڈی ایچ او خضدار محمد رفیق مینگل نے وبا کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں پی پی ایچ آئی اور محکمے صحت کی ٹیمیں پہنچ متاثرہ لوگوں کی علاج کررہے ہیں دوائیاں اور اسٹاف لوگوں کی خدمت کے لیے ہر وقت موجود رہے گے دورے دوران ڈپٹی ڈی ایچ او خضدار اسسٹنٹ کمشنر وڈھ ایم ایس وڈھ ہسپتال بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے