صوبے میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں معیار اور شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہیے،علی اکبر بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی 2022-23اسکیمات میں شامل روڈ سیکٹرز سکیمز کے حوالے ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں میں صوبہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں روڈ سیکٹرز کی مختلف اسکیمات منظور کی گئی اس موقع پر صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ نے کہا کہ صوبے میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں معیار اور شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ موثر اور مضبوط مواصلاتی نظام ہی بلوچستان کی ترقی کا ضامن ہے سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوے کہاکہ متعلقہ منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ صوبے کے عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موثر اور مضبوط مواصلاتی نظام ہی بلوچستان کی ترقی کا ضامن ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی کیلئے موجودہ حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے