مون سون بارشوں کے آغاز کے ساتھ سیلاب کے خدشات کے پیش نظر پی ڈی ا یم اے کو الرٹ کر دیا گیا ہے،میر ضیاء لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مشیر داخلہ پی ڈی ایم میر ضیاء اللہ لانگو نے پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے کنٹرول روم کا دورہ کیااس موقع پر ان کے ہمراہ سینئر ایم بی آر روشن علی شیخ بھی موجود تھے دورہ کے موقع پر متعلقہ حکام نے صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو کو بلوچستان کی حالیہ مون سون کی بارشوں اور سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی جس پر مشیر پی ڈی ایم نے کہا کہ مون سون بارشوں کے آغاز کے ساتھ سیلاب کے خدشات کے پیش نظر بلوچستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور مون سون بارشوں کی وجہ سے پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں متعلقہ مانیٹرنگ سیل کو 24 گھنٹے خدمات سرانجام دے رہا ہے۔اس موقع پر میر ضیاء لانگو نے کنٹرول روم میں امدادی و بحالی آپریشن کا بھی جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل میں زیادہ نقصانات ہورہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ تمام دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے متاثرہ افراد کی مدد کی جائے، مشیر داخلہ نے کہا کہ ہم پاک فوج، ایف سی، اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ریسکیو و ریلیف آپریشن جاری رہے ہیں،اور ہم نے تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ہر گھنٹے کی صورتحال سے متعلق آگاہ کرتے رہیں، مشیر داخلہ نے مزید ڈی جی پی ڈی ایم اے کو ہدایات دی کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تحت تمام ضلعی دفاتر سیلاب کے دوران ہنگامی کاروائیوں کے لیے تیاریاں مکمل رکھیں گے۔ اور ضلعی انتظامیہ بلوچستان بھر میں ندی نالے کے آس پاس تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنائیں گے۔اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا نقصان کی صورت میں امدادی اداروں اور بلوچستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو فوری اطلاع دی جائے گی تاکہ بروقت ہنگامی کاروائیوں کو ممکن بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے