پشتونوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے موثراورعملی اقدامات اٹھائے جائیں،نظرزدران

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع کوئٹہ کے صدر نظرزدران نے کہا ہے کہ چند شرپسندسیاسی رہنما اپنی سیاست چمکانے کیلئے لسانی فسادات کو ہوا دے رہے ہیں سندھی اور پشتون عوام سے اپیل ہے کہ وہ پرامن رہیں اور ملکر پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے میں اپنا کردارادا کریں یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں نظرزدران نے کہا کہ پاکستان ایک فیڈریشن ہے جس میں آئین کے تحت ہر شہری کو حق حاصل ہے کہ جہاں چاہے کاروبار کرسکتا ہے لیکن سندھ میں پشتونوں کے ہوٹلوں کو زور زبردستی بند کرنا دہشتگردی کے مترادف عمل ہے سندھ میں ایک شخص کے جھگڑے کو دو قوموں میں لسانی فسادات کروا کر دو قوموں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے سندھ ہم سب کی جان ہے اس گل فشاں کو نفرت کے شعلوں سے بچانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پشتون اور سندھی اقوام کو ایک منظم سازش کے تحت آپس میں لڑایاجارہا ہے لہذا دونوں اقوام صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جو کہ پاکستان کی قومی وحدت اور ملی یکجہتی کی علامت ہے بلا رنگ و نسل تمام اقوام کا ایک گلدستہ ہے سندھ میں کچھ سازشی عناصر ایک سازش کے تحت پشتونوں کے ہوٹلوں پرحملے کررہے ہے ہم سندھ ہائی کورٹ اور اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ان سازشی عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے جی آئی ٹی تشکیل دی جائے جوکہ صاف و شفاف تحقیقات کرکے ان سازشی عناصر کو بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لائے اور پشتونوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے موثراورعملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے