عیدالاضحی کا تہوار ہمیں قربانی،یکجہتی،ایثار اور ایک دوسرے سے اچھے سلوک کا درس دیتا ہے،قاسم خان سوری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ عیدالاضحی کے نیک لمحات ہمیں معاشرے کے تنگ دست اور کمزور طبقے کی مشکلات کو راحت میں بدلنے کا سبق سیکھاتی ہے عید کی خوشیوں میں ہمیں غرباء و مساکین بھی ضرور یاد رکھنا ہوگا کیونکہ عیدالاضحی کا تہوار ہمیں قربانی،یکجہتی،ایثار اور ایک دوسرے سے اچھے سلوک کا درس دیتا ہے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں عید الاضحی تقاضا کرتا ہے کہ ہم وطن عزیز کو خوشحال اور محفوظ بنانے کیلئے اپنے ذاتی،فروعی اور سیاسی و قبائلی اختلافات کو پس پشت ڈال کر اجتماعی سوچ و فکر کا مظاہرہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے