شعوری سیاست قوموں کی وجود و بقاء کا جزلازم ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ شعوری سیاست قوموں کی وجود و بقاء کا جز لازم ہے۔ اس سے بیگانکی اختیار کرنے والے صرف ماضی کا سیاہ ترین حصہ رہے۔تعمیر و ترقی و بہتر مستقبل کو چھو نہیں سکے۔نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کی شعوری بلندیوں کا گلدستہ ہے جس کی بنیاد انسانیت ہے۔ہزارہ برادری پڑھا لکھا قوم ہے۔اور ان میں مثبت سوچ کا رجحان ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہزارہ سیاسی و سماجی رہنماؤں کے وفد سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات میں کیا۔وفد میں ڈاکٹر رمضان ہزارہ،اسحاق چینگزئی اور اسحاق ہزارہ شامل تھے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی ممبران مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ چیرمین منصور بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو یونس بلوچ ضلعی جنرل سیکرٹری کوئٹہ ریاض زہری میر غفار قمبرانی ہدایت جتک سمیت دیگر موجود تھے۔ملاقات میں بلوچستان بلخصوص کوئٹہ کی سیاسی صورتحال و باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو ہوا۔نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے اقابرین نے روز اول سے واضح موقف رکھا کہ ریاستیں جمہوریت کے قیام، آئین و قانون کی حکمرانی پارلیمنٹ کی بالادستی،انصاف و برابری کے توازن کو برقرار رکھنے اور مثبت و پرامن سماج کی تشکیل سے ترقی کی منزلیں طے کرتی ہے۔لیکن بدقسمتی سے حکمرانوں کی غلط فراست نے ملک کو نہ جمہوریت کی راہ پر چلنے دیا اور نہ شعوری و مثبت اور ترقی پسند سماج کی تشکیل کو شرمندہ تعبیر کیا۔بلکہ انتشار انارکی اور انتہا پسندی کو فروغ دیا۔جس سے آج ملک گھمبیر صورتحال سے دوچار ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کامل یقین رکھتی ہے کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہے۔اور عوام کو ایک منظم سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم میں جمع کرنے کی ضرورت ہے۔نیشنل پارٹی عوامی جمہوری جماعت ہے جس کی بنیاد اندرونی جمہوریت پر قائم ہے۔نیشنل پارٹی کے تین نمایاں اصول ہے اجتماعی قیادت اجتماعی فیصلے اور تنقید خود تنقیدی کا عمل۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے عوام کو شعوری سیاست کی طرف راغب کرنے سے ہی کوئٹہ میں تبدیلی کے حصول کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔تاکہ کوئٹہ کے عوام برادری ازم کے کلچر سے چھٹکارا حاصل کرتے ہوئے حقیقی سیاسی نمائندوں کو کامیاب بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے