لالا یوسف خلجی سے میر عثمان پرکانی کی ملاقات، بلوچستان کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی سے بدھ کو سیاسی و قبائلی رہنما میر عثمان پرکانی نے امن جرگے کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال،امن و امان اور قبائلی دشمنیوں کے خاتمے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے لالا یوسف خلجی نے کہاکہ بلوچستان امن جرگے صوبے میں نفرتوں اور آپس کی قبائلی دشمنیوں کے خاتمے کیلئے اپنا بھر پور کرداراد اکر رہا ہے اب تک بلوچستان امن جرگے نے کئی قبائلی دشمنیوں کا پرامن تصفیہ کرکے قبائل کو آپس میں شیروشکر کردیا ہے صوبے میں امن و امان کے قیام اور قبائلی دشمنیوں کے خاتمے کیلئے سب کو ملکر اپنا کردارادا کرنا ہوگا اس حوالے سے بلوچستان امن جرگہ کر قسم کے تعاون کیلئے تیارہے۔