لورالائی میں طوفانی بارشوں کے باعث ندی میں ڈوب کر پانچ افراد جاں بحق، دو کی لاشیں نکا لی گئیں

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) لورالائی میں طو فانی بارشوں کے باعث ندی میں ڈوب کر پانچ افراد جاں بحق دو کی لاشیں نکا لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات لورالائی میں طو فانی بارش کے باعث ایک ہی خاندان کے پانچ افراد طوطیکا بی بی ولد جنت گل، ماجبین ولد جنت گل،فاطمہ بی بی زوجہ جنت گل بعمری 35 سال قوم تاجک،محمد ولی ولد جنت گل بعمری 8 سال،پلوشہ بی بی ولد جنت گل بعمری ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر قا سم کاکڑ،اے ڈی آ ر سی یحیٰ کاکڑ، تحصیلدار ثناء اللہ لونی نے لیویز و میونسپل کمیٹی عملے کے ہمراہ لورالائی کے علاقوں پھٹان کوٹ،کلی رودلین ودیگر علاقوں میں ریسکیو آپریشن کر تے ہوئے لوگوں کو جانی نقصان سے بچایا بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے لو رالائی کے علا قوں پھٹان کوٹ،کلی رودلین ودیگر علاقوں کا دورہ کیا اور بھاگڑی میدان میں خیموں میں رہائش پزیر وبارش متاثر لوگوں میں ٹینٹ تقسیم کئے،اس موقع پر علاقہ متاثرین نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتیق الرحمن شاھوانی اور ان کے فوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر لورالائی کے بروقت اقدامات سے لوگ زیادہ جانی اور مالی نقصان سے بچ گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے