غذر،آسمانی بجلی گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ، 8 افراد جاں بحق

گلگت بلتستان(ڈیلی گرین گوادر)گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے گاؤں شیر قلعہ میں آسمانی بجلی گِرنے سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق گاؤں شیر قلعہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے دوران لاپتہ محکمۂ برقیات کے 6 ملازمین محفوظ ہیں۔ڈی سی غذر نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ روز گاؤں شیر قلعہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد گھر اور 2 بجلی گھر زیرِ آب آگئے تھے۔اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سے محکمۂ برقیات کے 6 ملازمین بھی لاپتہ ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے