5جولائی پاکستان کی جمہوریت کیلئے سیاہ ترین دن ہے،پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماوں نے کہا ہے کہ 5جولائی پاکستان کی جمہوریت کیلئے سیاہ ترین دن ہے اس دن ایک ڈکٹیٹر نے منتخب جمہوری حکومت پر شب خون مارا تھا جس کے نتائج قوم آج بھی بھگت رہی ہے،ملک میں مارشل لاء لگانے والے آمر کو آج کوئی یاد نہیں کرتا مگر شہید ذؤالفقار علی بھٹو کو جمہوریت کیلئے کھڑ ا ہونے اورانکی خدمات کو آج ملک کا بچہ بچہ خراج عقیدت پیش کرتا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوری طریقے سے ملک میں قائم سول مارشل لاء کو ختم کرکے عمران نیازی اوراسکی ٹیم کو گھر بھیجا اور عوام کو سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات دلائی پی پی پی آمر کی باقیات کے خاتمے اور حقیقی جمہوریت کے قیام تک جدوجہد جاری رکھے گی،پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے آنے والے عام انتخابات کی ابھی سے تیاریاں کریں جس طرح بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی نے شاندارکامیابی حاصل کی اسی طرح عام انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی بھر پورکامیابی حاصل کریگی۔ یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی،سابق صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی،سابق جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ، لیبر بیورو کے صدر شاہجہان گجر،خواتین ونگ کی صوبائی صدر غزالہ گولہ، سکینہ عبداللہ،اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر جعفر جارج، جبارخلجی، ہاشم محمد شہی، ثناء درانی، سردارعمران بنگلزئی، صغیر کھرل، بابو لاشاری، شہزادہ کاکڑ،شان ثاقب ابڑو، اختر بلوچ، عبداللہ درانی، حاجی عزیز لانگو اوردیگر نے پاکستان پیپلز پارٹی لیبربیورو کے زیراہتمام 5 جولائی یوم سیاہ کے حوالے سے کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں ملک عبدالحمیدکاکڑ،الطاف گجر،منور لانگو،مصطفی کاکڑ،ندیم آفریدی،چترومل ماترے، حنا گلزار اوردیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مارشل لاء لگانے والے آمر کو آج کوئی یاد نہیں کرتا مگر شہید ذؤالفقار علی بھٹو کو جمہوریت کیلئے کھڑ ا ہونے اورانکی خدمات کو آج ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے پیپلز پارٹی کسی کی بنائی ہوئی جماعت نہیں ہے یہ جماعت عوام نے بنائی ہے اوراسکی جڑیں عوام میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ 5جولائی پاکستان کی تاریخ کا تاریک ترین دن ہے آج کے دن ایک ڈکٹیٹر ضیاء نے جمہوری سفر کو روک کر ملک کو اندھیروں مین دھکیل دیا گیا بھٹو شہید عوام کے دلوں میں زندہ اور قاتل آج تک محروم و تنہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہید زولفقار علی بھٹو نے سر زمین بے آئین کو 1973 کامتفقہ آئین دیا،عوام کو آئینی حقوق کی فراہمی اور مظلوم و محروم طبقات کو زبان دی جو ملک دشمنوں کو ہضم نہیں ہوئی اور ایک ابھرتے خوشحال اور جمہوری پاکستان کا دھارا زوال کی طرف موڑا گیاایک آمر نے منافقت سے جمہوری حکومت کا تختہ الٹا اور بدترین جبر کی بنیاد رکھی،شہید بھٹو نے اسلامی ملکوں کی قیادت کی۔ انہوں نے کہاکہ یہ سب کچھ اس لئے کیا گیا تاکہ معاشرہ اپنی جمہوری و معاشی استعبداد سے محروم ہو جائے شہید بھٹو نے پوری قوم کو جگایا اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے اسے بااختیار بنایاشہید بھٹو سمجھتے تھے کہ غربت و افلاس قدرت نہیں انسانوں کے پیدا کردہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ 5جولائی 1977 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر ایک فوجی آمر جنرل ضیا الحق نے ملک پر مارشل لا نافذ کر دیا تھاملکی تاریخ کے اس کربناک دن کو ملک بھر میں پیپلزپارٹی اور جمہوری طاقتیں یوم سیاہ کے طور پر مناتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج پاکستان ناقابل تسخیر ہے تو یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کے نیوکلیئر پروگرام کی وجہ سے ہے 1973 کا متفقہ آئین بھٹو شہید کا کارنامہ ہے مرزائیوں کو غیر مسلم قرار دیا پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد کر کے امت مسلمہ کے اتحاد کی بنیاد اسلامی بلاک بنایا لیکن پاکستان دشمن قوتوں نے ایک ڈکٹیٹر کے زریعے ایک منتخب جمہوری حکومت کو ختم کر کے پاکستان کی تعمیر وترقی کے عمل کو سبوتاژ کر دیا اس حکومت کو ختم کر دیا جس نے غریب کو زبان دی ہاریوں کو زمینوں کے حقوق دیے 5جولائی کو ڈکٹیٹر منتخب جمہوری حکومت پر شب خون نہ مارتا تو آج پاکستان دنیا کی بڑی معاشی طاقت ہوتا،بھٹو جیسے لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں آج ہم جمہوریت کے لیے جدوجہد کرنے والے ان جیالوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے کوڑے کھائے قیدوبند کی صوبتیں برداشت کیں۔۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عمران نیازی کی شکل میں ملک میں سول مارشل لاء نافذ کئی گئی سلیکٹڈ و نا اہل عمران نیازی نے ملک کے ہر ادارے کو تباہ کرکے رکھ دیاپاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ززرداری نے دیگر سیاسی جماعتوں سے ملکر عمران نیازی سے پاکستان کے عوام کی جان چھڑائی آج عمران نیازی کی کرپشن اور بدعنوانیاں عوام کے سامنے عیاں ہورہی ہیں جس سے بوکھلا کر پی ٹی آئی اوراسکے حواری پاک فوج اوردیگر اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ مہم چلارہے ہیں جسیں انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کے آئین اور جمہوریت کے لئے بے مثال جدوجہد اور لازوال قربانیاں دی ہیں یہ جدوجہد عوام کی حتمی فتح تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی جیالوں کی محنت کی بدولت پارٹی نے شاندار کامیابی حاصل کی جیالے آنے والے عام انتخابات کی ابھی سے تیاریاں کریں جس طرح بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی نے شاندارکامیابی حاصل کی اسی طرح عام انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی بھر پورکامیابی حاصل کریگی اور آئندہ کا بلوچستان کا وزیراعلیٰ پارٹی کا جیالا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے