پی ڈی ایم اے حکام، ریسکیو ٹیمیں اورمخیر حضرات غریب عوام کی مدد کیلئے آگے آئیں، بلوچستان نیشنل پارٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصانات اور کئی قیمتی جانوں کے سیلابی ریلوں میں ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے کوئ ٹہ سمیت صوبے بھر میں کچے مکانات منہدم اور درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں عوام بے یارومددگار اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں صوبائی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ مصیبت میں پھنسے عوام کی مدد اور ان کا نقصانات کا تخمینہ لگا کر اس کے ازالے کیلئے اقدامات کرے ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے حکام، ریسکیو ٹیمیں اور مخیر حضرات غریب عوام کی مدد کیلئے آگے آئیں حکومت کی جانب سے متاثرین کیلئے فوری طورپر امدادی سامان کاانتظام اور انہیں ریسکیو کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں سریاب و گردونواح میں سیوریج کا بہتر نظام نہ ہونے کی وجہ سے بارش کے پانی نے گھروں میں داخل ہو کر تباہی مچا دی ہے حکومت وقت،محکمہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فوری طورپر بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے امدادی ٹیمیں بھجیں ان متاثرین کی مدد اور ریسکیو کیلئے اقدامات اٹھائے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی جمہوری قوت ہونے کے ناطے عوام کو مصیبت میں تنہا نہیں چھوڑے گی پارٹی کے پارلیمانی اراکین وعہدیداروں اور کارکنوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں عوام میں رہیں اور عوام کی معمولات زندگی کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے