قلات میں سانپ کے ڈسنے سے بارہ سالہ بچے کی حالت غیرہو گئی

قلات (ڈیلی گرین گوادر)قلات کے سب تحصیل گزگ میں سانپ کے ڈسنے سے بارہ سالہ بچے کی حالت غیر ہو گئی علاقہ میں صحت کی سہولتیں اور ایمبولینس نہ ہونے کی باعث مریض کو 160 کلومیٹر دور موٹر سائیکل پر تشویش ناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قلات سے 160 کلو میٹر دو ر قلات کی سب تحصیل گزگ میں بارہ سالہ انعام اللّٰہ ولد شکر خان کو ایک زہریلے سانپ نے کاٹ لیا علاقے میں صحت کی عدم سہولیات کی وجہ سے مریض کو تشویشناک حالت میں موٹر سائیکل کے زریعے160 کلومیٹر کی دوری پر واقع ڈی ایچ کیوقلات منتقل کیا گیا سب تحصیل گزگ کے شہریوں نے محکمہ صحت اور حکومت بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ گزگ کے لئے ایمبولینس اور بی ایچ یو گزگ میں سانپ کے کاٹنیکی ویکسین فراہم کرے تاکہ سانپ کے کاٹنے پر زہرکا بروقت تدارک ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے