ایران میں ریت کا طوفان، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند

تہران(ڈیلی گرین گوادر)ایران کے کئی شہروں میں ریت کا زبردست طوفان آنے سے کئی دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہو گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران سمیت کئی شہروں کو ریت کے طوفان کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد ہنگامی کمیٹی برائے فضائی آلودگی نے شہر میں گردوغبار پھیلنے کی وجہ سے تمام انتظامی دفاتر اورسرکاری تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکم دیا۔

80 لاکھ سے زائد کی آبادی والے شہر تہران میں ہر طرف دھول ہی دھول ہونے کی وجہ سے حدِ نگاہ انتہائی محدود ہے، اگرچہ یہ خطہ ہمیشہ ریت کے طوفانوں سے متاثررہا ہے لیکن حالیہ برسوں میں دھول کے بادل عام اور شدید ہو گئے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طوفان موسمیاتی تبدیلوں کی وجہ سے زیادہ شدت اختیار کر رہے ہیں۔

حکام نے اس پورے خطے کے مکینوں کو ہوا کے ناقص معیار کے خلاف خبردار کیا ہے۔ وسط اپریل سے اب تک یہ تہران اور اس کے نواحی علاقوں میں آنے والا اپنی نوعیت کا چوتھا طوفان ہے۔تہران کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اگلے پانچ روز تک شہر کے کچھ حصوں میں دھول کے بادلوں کی لہریں پھیلنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے