دانہ سرمیں المناک ٹریفک حادثے پردلی صدمہ پہنچا ہے، سردار بھوتانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے شیرانی کے علاقے دانہ سر میں المناک ٹریفک حادثے میں 20افراد کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے یہاں جاری کردہ ایک بیان میں سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ عید الاضحی سے قبل اپنے گھروں کو آنے والے افراد بلخصوص نوجوانوں کی ناگہانی موت کا سن کر دلی صدمہ پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہوں پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بس ڈرائیوروں کو احتیاط کرنے اور اوو اسپیڈنگ نہ کرنے کا پابند بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات کے لئے آواز اٹھاؤنگا وفاقی حکومت بھی صوبے کی قومی شاہراہوں کو دو رویہ کرنے پر خصوصی توجہ دے تاکہ آئے روز انسانی جانوں کے ضیاع کا سلسلہ بند ہو سکے انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں حکومت زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭