وزیراعلیٰ بلوچستان کا شیرانی ٹریفک حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پردکھ و افسوس کا اظہار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ٹریفک حادثے میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ژوب کے قریب مسافر کوچ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ژوب انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کو جائے حادثہ پر بھرپور امدادی سرگرمیوں کے آغاز کی ہدایت کردی ہے۔اسکے علاوہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ژوب اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے زخمیوں کا علاج اور دیکھ بھال یقینی بنائی جانے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے