پنجگور، ضمنی انتخابات کامیاب ووٹروں کے درمیان لڑائی جھگڑے اور فائرنگ

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) پنجگور کے تین یونین کونسلوں کے وارڈوں میں ضمنی انتخابات بی این پی عوامی جمعیت اور آزاد امیدوار کامیاب ووٹروں کے درمیان لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے واقعات بھی پیش آئے تفصیلات کے مطابق پنجگور کے یونین کونسل 6 نکر وارڈ نمبر ون میں آذاد امیدوار کفایت اللہ نے 253 ووٹ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ اس کے مد مقابل بی این پی عوامی کے محمد اکرم 103 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے یوسی 12 گچک میں جمعیت کے امیدوار 63 ووٹ لیکر کامیاب مدمقابل باپ کے امیدوار احمدل 5 ووٹوں کے ساتھ دوسرے پر نمایاں رہے یوسی 6 نکر وارڈ 5 سے بی این پی عوامی کے امیدوار عبدالحمید نے 43 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی مدمقابل امیدوار برکت علی صرف 5 ووٹ لے سکے پنجگور میں الیکشن کا عمل مجموعی طور پرامن رہا امیدواروں کا ایک دوسرے پر دھندلی اور ووٹر پر تشدد کا الزام ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی جو ڈی آر او کے فرائض سھنبال رہے تھے آراو امجد حسین سومرو کے ہمراہ مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کرکے ووٹنگ کے عمل اور امن وامان کا جائزہ لیا یوسی 6 وارڈ نمبر ون پر ووٹر کے درمیان ناخوشگوار واقعہ کے بعد پولنگ کا عمل جو ڈیڑھ گھنٹہ رکا رہا تاہم ڈپٹی کمشنر اور اے، سی پنجگور نے موقع پر پہنچ کر پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کرایا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے