الیکشن کمیشن خواتین کو انتخابی عمل میں شامل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے، عبدالواحد بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر (الیکشن) بلوچستان عبدالواحد بلوچ نے کہا ہے کہ انتخابی عمل میں خواتین کی شرکت ناگزیر ہے۔ الیکشن کمیشن خواتین کو انتخابی عمل میں شامل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا۔ ان خیالات ا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں الیکشن کمیشن اور غیرسرکاری تنظیم شرکت گاہ کے اشتراک سے منعقدہ ”ووٹرایجوکیشن اورشناختی کارڈکی اہمیت“ کے موضوع پر دوروزہ آگاہی سیشن میں کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک آئینی ادارہ ہے اورملک میں جمہوری نظام کو چلانے میں اس کاکلیدی کردارہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نادراکیساتھ معاہدہ کیاہے جس کے تحت مختلف علاقوں میں موبائل ریجسٹریشن وین بھجواکرخواتین کے شناختی کارڈبنارہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں خواتین کی شرکت کویقینی بنانے کیلئے لازمی قانون بنائے گئے ہیں کہ جہاں خواتین کی طرف سے ڈالے گئے ووٹوں کاتناسب10فیصدسے کم ہووہاں کے نتائج روک کردوبارہ پولنگ کرائی جاتی ہے، خواتین کیلئے صوبہ بھرمیں الگ پولنگ اسٹیشن بھی بنائے جاتے ہیں تاکہ وہ اعتماد کے ساتھ ووٹ کاسٹ کریں۔ انہوں نے مزید اضافہ کیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ٹیکنالوجی کے استعمال پہ بھی یقین رکھتا ہے اور اس کے لئے مختلف اقدامات لئے جا رہے ہیں تاکہ ہم دور حاضر کی ضروریات کے مطابق لوگوں کو ووٹ کا حق دینے میں مدد کر سکیں۔ ڈائریکٹرشرکت گاہ وومن ریسورس سینٹراحمدرضانے شرکاء کو ووٹ کی اہمیت اورخواتین کے شناختی کارڈبنانے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک کے دیگرشہروں میں خواتین کو وراثت کے حق سے محروم رکھنے کیلئے خواتین کے شناختی کارڈنہیں بنائے جاتے، بلوچستان ایک قبائلی صوبہ ہے جہاں خواتین کو مشکلات درپیش ہیں جس کے پیش نظرہیں،، انہوں نے کہا کہ ملک میں 90 فیصد سے زائد تعلیم یافتہ مرد اور خواتین بیروزگاری کی وجہ سے محنت سخت مشقت کرنے پر مجبور ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ عوام کا ووٹ کاسٹ نہیں کرنا ہے جس سے میرٹ کی پامالی ہو رہی ہے،اگراچھے نمائندے آئیں گے تومسائل کا حل ممکن ہے،اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر (جینڈر) الیکشن کمیشن محمد ارسلان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمن) الیکشن کمیشن مدیحہ سلیم نے بھی خطاب کیا اور مقررین نے شرکاء کے سوالات کے جواب بھی دیئے۔ تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹرشرکت گاہ وومن ریسورس سینٹراحمدرضانے شرکاء کاشکریہ اداکیا۔تقریب میں سیما بتول، انور بلوچ سول سوسائٹی اور ٹرینس جینڈر کے متحرک سماجی کارکن بھی موجود تھے۔جس میں مرداورخواتین سمیت سماجی کارکنان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔