6جولائی کو ہونے والا سوشل میڈیا ورکرزکنونشن سنگ میل ہوگا، مولانا عبد الرحمن
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کو کردار کشی کی بجائے کردار سازی کیلئے استعمال کریں، 6جولائی کو ہونے والا سوشل میڈیا ورکرز کنونشن سنگ میل ہوگا، جس میں ضلع بھر کے یونٹوں کے سیکرٹریز اطلاعات اور نوجوانوں کی شرکت سے جمعیت کا پیغام عام ہوگا۔ یہ بات انہوں نے جمعیت ضلع کوئٹہ کے سوشل میڈیا ورکرز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ بات باعث فخر ہے کہ ہمارے ورکرز اپنی مدد آپ کے تحت اپنی جیب خرچ سیسوشل میڈیا ورکرز جمعیت اور ملک کی خدمت کررہے ہیں۔دریں اثنا جمعیت کوئٹہ کے سوشل میڈیا کے ورکرز سید اسداللہ آغا حافظ محمود اللہ محمد اسحاق اچکزئی ضیاء الحق سید محمد نواز آغا اسداللہ سیف اللہ برادرز محمد دینار قاری مزمل جان فاروقی محمد عابد عادل حاجی مطیع اللہ حافظ محمد نوید سحر عتیق اللہ جماعتی مخیب آغا حافظ امداداللہ دلشاد سعداللہ ظہراللہ ثناء الحق صدیق اللہ مغفور اللہ جمیل الرحمٰن نعمت اللہ سمیع الحق اور دیگر نے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام سوشل میڈیا ورکرز کنونشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کنونشن کے انعقاد سے ساتھیوں کی تربیت ہوگی، اس سلسلے میں سوشل میڈیا کے تمام ساتھیوں سے اپیل ہے کہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان جناب عبدالغنی شہزاد کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے سوشل میڈیا کو فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں انہوں نے ہمارے ساتھیوں نے ہمیشہ جمعیت علماء اسلام کے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور مخالفین کو منہ توڑ جواب دیا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کی پالیسوں کے پرچار اور کامیابی کیلئے ہمیں ہر اول دستہ کردار ادا کرنے کیلئے اخلاق اور دلیل کا سہارا لینا ہوگا۔انہوں نے یہ بات بہت عیاں ہے کہ ہمارے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسلام دشمن قوتوں کے پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کیلئے ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب فیس بک سمیت تمام ایپس کے ذریعے بدترین شکست سے دوچار کردیا ہے۔