پی سی ون کی خلاف ورزی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ،روشن علی شیخ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ نے بی بیپرا رولز کے تحت علیزئی کنسٹرکشن کمپنی کو زرعی تحقیقاتی ادارہ سریاب کا کام نامکمل چھوڑنے پر بلیک لسٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں واضح رہے کہ مذکورہ کمپنی کو ناقص کارکردگی غیر معیاری کام اور منصوبے کو نامکمل چھوڑ نے پر متعلقہ ایکسیئن نے بذریعہ اخبارات نوٹسز بھی جاری کیے لیکن کمپنی کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا لہذا مذکورہ کمپنی کو منصوبہ نامکمل چھوڑنے پر پر بلیک لسٹ کرنے کے احکامات جاری کیے واضح رہے کہ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کے سخت ہدایات ہیں کہ پی سی ون کی خلاف ورزی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں انہوں نے کہا کہ انتہائی اہمیت کے حامل منصوبوں پر کسی بھی کسی قسم کی سستی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور جاری منصوبوں کے معیار پر بھی کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ہدایات کی کہ صوبے میں جاری انتہائی اہمیت کے حامل ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق رپورٹ آنے والے ہفتے میں پیش کیے جائیں تاکہ اپنے وقت مقررہ پر ان منصوبوں کو مکمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کے حوالے سے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمٰن کھیتران کے واضح ہدایات ہیں کہ ترقیاتی منصوبوں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا تاخیر حربے قابلِ قبول نہیں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے