قائم مقام گورنر سے سردار عبدالرحمن کھیتران کی ملاقات،بجٹ منظور ہونے پر مبارکباد دی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی سے صوبائی وزیر خزانہ و مواصلات سردار عبدالرحمن کھیتران کی ملاقات، تفصیلات کے مطابق قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی سے صوبائی وزیر خزانہ و مواصلات سردار عبدالرحمن کھیتران نے جمعرات کے روز ملاقات کی،اس موقع پر میر جان محمد جمالی نے صوبائی وزیر خزانہ کو بجٹ منظور ہونے پر مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کے بجٹ سیشن میں حکومت کا رویہ مثبت رہا حکومت کی جانب سے تمام اراکین کی آراء کو تحمل سے سنا گیا اور ایوان میں ماحول سازگار رہا انہوں نے صوبائی وزیر خزانہ کی کاوشوں کو سراہا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے