نئے بجٹ میں ترقیاتی منصوبو ں کیلئے 418 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، میرضیاء لانگو

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے صوبائی اسمبلی سے بلوچستان عوامی پارٹی کی صوبائی حکومت کے پانچویں بجٹ کی منظوری پر تمام ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے612 سے زائد کا تاریخی بجٹ پیش کیا ہے۔ اس طرح کا متوازن اور عوام دوست بجٹ صوبے کی تاریخ میں کبھی پیش نہیں کیا گیا ہے۔ بجٹ کی منظوری کے عمل میں صوبائی اسمبلی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے خوشگوار ماحول میں بجٹ کی منظوری پر اپوزیشن ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اْنہوں نے کہاہے کہ صوبائی حکومت نئے بجٹ کے سلسلے میں اپوزیشن کی مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتی ہے اور اس سلسلے میں اْن کی تجاویز پر ضرور عمل درآمد کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  اسمبلی بجٹ پاس ہونے پر اپنے جاری بیان میں کیا۔ مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نئے بجٹ میں ترقیاتی منصوبو ں کیلئے 418 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جس کا 92 فیصد حصہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر خر چ کیا جائے گا تاکہ ان کا فائدہ جلد سے جلد عوام تک پہنچ سکے۔نئے مالی سال کے دوران صحت کارڈ، بلوچستان لائیو سٹاک پالیسی کا اجرا ذرا بھی کیا گیا جو صوبے کی زرعی معیشت اور اس میں لائیو اسٹاک کے شعبے کے خصوصی اہمیت کے پیش نظر ہر قابل ستائش اقدام ہے اقتصادی دباؤ او بھڑتی ہوئی مہنگائی، مالیاتی مسائل کے باوجود 2852نئی آسامیاں پیدا کرنے کے علاوہ ملازمین کی تنخواہوں میں 15فصید اضافے عوام دوست بجٹ کا منہ بولتا ثبوت ہےَ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے