مشکل کے اس وقت میں ہم اپنے افغان بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے، عبدالرحیم کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ،حضرت علی اچکزئی،سید عبدالقیوم آغا،میر یاسین مینگل،سعداللہ اچکزئی،حاجی ہاشم کاکڑ،عبدالخالق آغا،حاجی ظفر کاکڑ،حاجی حمداللہ ترین،دوست محمد آغا،حاجی خدائیدوست،خرم اختر،حاجی ودان علی کاکڑ،عطامحمد کاکڑ،ظہور آغا،حاجی محمد یونس،نقیب کاکڑ،عزیز بازئی،قاہر ترین،عنایت دورانی،شکور خلیجی،عبدالعلی دمڑ،احسان کاکڑ،نعمت،حاجی عبدالمالک لہڑی،عباس لہڑی،نو روز جتک،امام الدین لہڑی ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان کہا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ روز زلزلے سے ہزاروں افراد شہید اور ہزاروں افراد زخمی اور ہزاروں گھروں کے تباہی ہوئی مشکل کے وقت ہم اپنے افغان بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے اسلسلے قندھاری جامع مسجد کے خطب نے گزشتہ روز باچا خان چوک پر زلزلہ زدگان کے مدد کیلئے کیمپ لایا اس موقع پر مفتی محمد احمد مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ حضرت علی اچکزئی میر یاسین مینگل ودان علی کاکڑ نے کیمپ کا دورہ کیا کیمپ موجود تاجروں اور علمائے کرم سے مفتی محمد احمد مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ حضرت علی اچکزئی میر یاسین مینگل ودان علی کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے شہر کے موخیر حضرات تاجر برادری سے اپیل کی کہ اپنے زکواۃ خیرات اور عطیات کیمپ میں جمع کریں اور اس کے علاہ مٹیسن کپڑے اور خوراک کے اشیا جمع کرے تاکہ ان سامان اور رقم کو افغان بھائیوں کو جلد سے جلد پہنچایا جائے اور ان کا مدد ہو سکے تاجر برادری اس مشکل اور غم کے موقع پر اپنے افعان بھائیوں کے غم و پریشانی میں برابر کے شریک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے