اسمبلی اجلاس مالی سال 2021-22 اورمالی سال 2022-23 کے اخراجات کے گواشورے ایوان کی میز پررکھ د یئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں مالی سال 2021-22 اور مالی سال 2022-23 کے اخراجات کے مصدقہ گواشورے ایوان کی میز پر دکھ دیئے گئے،بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سردار بابر خان موسیٰ خیل کے زیر صدارت ایک گھنٹے 30منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے مالی سال2021-22 اور مالی سال2022-23بجٹ کے گوشوارے ایوان کے میز پر رکھے پوائنٹ آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے پشتونخوا میپ کے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرے حلقہ انتخاب میں 9بنیادی ہیلتھ سینٹر قائم کیے گئے جس میں علاقے کے عوام نے اپنی زمین مفت فراہم کی اس امید پر کہ ان کے ٹرین شدہ بے روزگار افراد کو روزگار دیا جائے گا اب جبکہ محکمہ خزانہ سے میرے حلقہ کے بنیادی ہیلتھ یونٹ کی آسامیاں بھی منظوری کی گئی محکمہ صحت کی جانب سے ان کے ٹیسٹ وانٹرویو ہوئے میرے حلقے کے بے روزگار نوجوانوں کے پاس ڈگری بھی موجود ہے اس کے باوجود ان کو ٹیکنیکل طور پر فیل کرکے ان کی جگہ باہر سے محکمہ صحت کے افسران اپنے من پسند افراد کو تعینات کررہے ہیں جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دیں گے اسپیکر اس پر رولنگ دے تاکہ ٹیسٹ وانٹرویو منسوخ ہورکن صوبائی اسمبلی نے بطور احتجاج اسپیکرکے کرسی کے سامنے علامتی دھرنا دیا نصراللہ زیرے نے اسپیکر کے ڈیسک کے سامنے احتجاج کیا اور کہا کہ آج وزیر صحت اجلاس میں موجود نہیں ہے میں نے اپنے حلقے کے اس اہم مسئلے کے حوالے سے وزیرصحت، سیکرٹری صحت اور ڈی جی ہیلتھ کو آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے جس پر اسپیکر نے نصراللہ زیرے کے حلقہ انتخاب میں ہونے والے انٹرویوز کو ملتوی کرنے کا اور سیکرٹری صحت کو اسپیکر چیمبر میں طلب کرلیااجلاس میں پوائنٹ آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے میر یونس زہری نے کہا کہ ہم نے گزشتہ روز بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بات کی کیسکو نے پورے کچلاک کی بجلی کاٹ دی انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم کی توجہ خضدار میں مزید 2سکولوں کے اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے بند ہونے کی اطلاع دی انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں اب تک 188سکول بند ہوچکے ہیں جس پر صوبائی وزیرتعلیم میر نصیب اللہ مری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس 8ہزار6سو62آسامیاں خالی ہیں میں جلد خضدار کا دورہ کرؤں گا ہم نے محکمہ کے توسط سے جو ٹیسٹ انٹرویو کیے اس پر سٹے لیا جاچکا ہے اس لئے وزیراعلیٰ کو دوبارہ سمری پٹ اپ کیا ہے تاکہ کمپنیوں کے ذریعے بھرتیاں ہوں انہوں نے کہا کہ کمپنی شفاف بھرتیاں کریگی ہماری کوشش ہے کہ میرٹ پر تمام اساتذہ کی خالی اسامیاں پر کیے جائیں پوائنٹ آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے شکیلہ نوید دہوار نے کہا کہ مستونگ میں ایک گمنام ٹیچر ماریہ بی بی 2020سے تنخواہ لے رہی ہے لیکن وہ آج تک کسی سکول میں حاضر نہیں ہوئی ہے اس حوالے سے ہم نے متعلقہ حکام کو بھی اس کی اطلاع دی ہے لیکن اب تک نہ ٹیچر کا پتہ چل چکا ہے اور نہ ہی ڈیوٹی پر حاضر ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ سرکی کلاں میں ایک سکول بند کردیا گیا ہے اس کا نوٹس لیا جائے رکن صوبائی اسمبلی حاجی نواز خان کاکڑ پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حلقے میں بھی صورتحال اسی طرح ہے اس کا نوٹس لیا جائے رکن صوبائی اسمبلی سلیم کھوسہ نے پوائنٹ آرڈر پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے میں کیسکو نے چند افراد کے بل جمع ہ ہونے پر پورے علاقے کے ٹرانسفارمر اتار کر لے گئے ہیں جس کی وجہ سے شدید گرمی میں علاقے کے عوام سخت پریشان ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے کا دارومدار زراعت پر وابستہ ہے پٹ فیڈر کینال کے ذریعے ہمیں پانی کا وہ حصہ نہیں مل رہاہے سندھ حکومت سے بات کرکے اس مسئلے کو حل کیا جائے ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل نے گورنر بلوچستان کا حکم نامہ پڑھ کر اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے