طالب علم حفیظ بلوچ کو انسداد دہشت گردی کورٹ اوستہ محمد نے باعزت بری کردیا
اوستہ محمد (ڈیلی گرین گوادر) بلوچ طالب علم حفیظ بلوچ کو انسداد دہشت گردی کورٹ اوستہ محمد نے باعزت بری کردیا۔کیس کی پیروی عمران بلوچ کررہے تھے واضع رہے کہ حفیظ بلوچ کو خضدار کے ایک اکیڈمی سے جبری طور پر لاپتہ کیاگیاتھااور بعد میں سی ٹی ڈی نے انکی گرفتاری اوستہ محمد سے ظاہر کی تھی۔