پنجاب کیخلاف عمران خان کے جرائم کی فہرست طویل ہے،مریم نواز
لاہور(ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے خلاف عمران خان کے جرائم کی فہرست طویل ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ منی گالہ گینگ کے ذریعے پنجاب کے پیسہ کے وسائل پر ڈاکہ ڈالا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو ان کے حق سے محروم کر کے مشکلات پیدا کی گئیں۔ پنجاب کے خلاف عمران خان کے جرائم کی فہرست طویل ہے۔ پنجاب کے عوام کو ان کا حق نہیں لینے دیا گیا۔