بلوچستان پولیس نےعوام کے تحفظ کیلئے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر میں ہیلپ لائن 1213کا اجراء کردیا
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان پولیس کا عوام کے تحفظ میں مزید بہتری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروہی کار لاتے ہوئے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر میں ایک اور ہیلپ لائن 1213کا اجراء کردیا گیاہے۔کمیونٹی پولیسنگ عوام کے احساس تحفظ کو مزید بہتر بنانے اور خصوصاً دہشت گردی کے خلاف موثر طورپر نمٹنے کیلئے24/7 ٹول فری ہیلپ لائن 1213 کا اجراء ایک اور سنگ میل ثابت ہو گا۔ بلوچستان پولیس کے ترجمان کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں عوام الناس سے گزارش کی گئی ہے کہ مذکورہ ہیلپ لائن 1213کے اغراض و مقاصد میں یہ بات شامل ہے کہ عوام ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے 24گھنٹے اس نمبر پر کسی بھی قسم کے مشکوک افرا د خصوصا ًدہشت گردی کے حوالے سے اپنے خدشات ومعلومات فراہم کر سکتے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان پولیس ہر قسم کے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی بھی قربانی سے داریغ نہیں کیا تاہم کسی بھی جرم خصوصا ً دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پولیس کوعوام کا تعاون ہمیشہ درکار ہو تا ہے۔ بیان میں عوا م الناس سے پرزور اپیل کی گئی ہیں کہ عوام کاا ایک لمحہ اوران کی ایک کال صوبے کو کسی بھی بڑے سانحے سے بچا سکتا ہے لہٰذا ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے کسی بھی مشکوک فرد، افراد کے بارے میں 1213پر بلا خوف اطلاع فراہم کریں۔ اور پولیس اس بات کی باور کرواتی ہے کہ ان کا نام خفیہ رکھا جائے گا۔ جاری ہونے والے بیان میں صوبے کے تما م مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ صوبے میں امن و امان کی فضا ء کو قائم رکھنے کیلئے بلوچستان پولیس کا ساتھ دیں