اب سانس لینے پر ہی ٹیکس لگنا باقی ہے،شیخ رشید

راولپنڈی(ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اب سانس لینے پر ہی ٹیکس لگنا باقی ہے۔سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مہنگائی کی شرح 30 فیصد بڑھ گئی جبکہ سپر ٹیکس اور 40 ہزار دکانوں پر فکسڈ ٹیکس ظلم ہے۔ سیاسی لوٹوں کی ادائیگی ڈالروں میں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کفن اور قبر کا ریٹ دگنا ہو گیا جبکہ چین نے امداد فوج کے کہنے پر دی ہے کیونکہ شہباز شریف کے کہنے پر 100 روپے بھی نہیں ملتے۔ یہاں غریب کا مسئلہ مہنگائی اور شہباز شریف کا مری ہائی وے ہے۔ ہر کوئی گوادر میں سنگ بنیاد رکھتا ہے لیکن تعمیرات نہیں کرنے دی جاتی۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام ہے۔ غریب کے خلاف گلا گھونٹ بجٹ لیکن آئی ایم ایف ابھی بھی فیصلہ نہیں کر رہا۔ اب سانس لینے پر ہی ٹیکس لگنا باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں جماعت اسلامی کے مہنگائی ٹرین مارچ کی حمایت کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے