ہرنائی، سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی خاتون کی نعش ندی سے نکال لی گئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ہرنائی کے علاقے اسپین تنگی سہڑی میں گزشتہ روز سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی خاتون کی نعش سبی کی سب تحصیل کْٹ منڈائی کی بیجی ندی سے نکال لی گئی پہاڑی علاقہ اور سیلابی پانی میں راستہ بہہ جانے کے باعث نعش کو ہسپتال منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے تفصیلات کے مطابق سبی اور مضافات میں ہونے والی مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی گزشتہ روز ہرنائی کے علاقے اسپین تنگی سہڑی میں سیلابی پانی میں بہہ جانے والی خاتون کی نعش ایف سی نارتھ بلوچستان کے جوانوں نے سبی کی سب تحصیل کْٹ منڈائی کی بیجی ندی سے نکال لی، پہاڑی علاقہ اور سیلابی پانی میں راستہ بہہ جانے کے باعث سبی اور کْٹ منڈائی کا زمینی راستہ منقطع ہونے کی وجہ سے نعش کو سول اسپتال سبی منتقل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے ڈپٹی کمشنر سبی کے مطابق نعش کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں نعش ہرنائی کی ندی سے بہتی ہوئی سبی کی بیجی ندی میں آئی ہے، نعش کے ورثاء سے بھی رابطہ ہوگیا ہے گزشتہ روز ہرنائی کے علاقے اسپین تنگی سہڑی میں ایک بچی سمیت دو خواتین سیلابی ریلے کی زد میں آ کر بہہ گئیں تھی سبی اور مضافات کے علاقوں میں ہونے بارشوں کے باعث بیجی ندی میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے حکام نے آس پاس کے علاقے بھی زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ضلع میں سیلاب کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر سبی کی جانب سے ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے والے تمام محکموں کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئیں ہیں