پنجگورکے مختلف سکولوں کو سولر سسٹم اورآئی ٹی لیب سسٹم سے منسلک کردیا ہے، عبدالروف بلوچ

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور سکینڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پروجیکٹ منیجمنٹ یونٹ نے ASPIRE کے فنڈز اور سکینڈری ایجوکیشن کے تعاون سے پنجگور کے مختلف سکولوں کو سولر سسٹم اور آئی ٹی لیب سسٹم سے منسلک کردیا ہے ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی نے خدابادان، تسپ اور دیگر علاقوں میں سکولوں کے سولر اور آئی ٹی لیب سسٹم کا افتتاح کیا اس موقعے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عابد حسین بلوچ میڈم کلثوم پروجیکٹ منیجرآفتاب لہڑی قمبر بلوچ بھی انکے ہمراہ تھے مذید پنجگور کے 150 کے قریب سکولوں کو Hyeigine kit اور 75 گرلز سکولوں کو MHM kit دیئے گئے 10 سکولوں کو سائنس لیب کا سامان اور 5000 سکول بیگ بھی بچوں میں تقسیم کیئے گئے پنجگور کے سکولوں کو آئی ٹی لیب سولر سسٹم اور دیگر ضروریات کی فراہمی کے لیے سکریٹری ایجوکیشن عبدالروف بلوچ ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالواحد شاکر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عابد حسین اور پروجیکٹ ایجوکیشن آفیسر آفتاب لہڑی نے اہم کردار ادا کیا ہے اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی نے طالبات اور اساتذہ سے مخاطب ہوکر ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ ایک سائنسی دور ہے ہمیں آگے بڑھنے کے لیے خود کو باقی دنیا سے جوڑنا ہوگا اور ہم اس وقت باقی دنیا سے جڑسکیں گے جب ہم ٹیکنیکل ایجوکیشن پر فوکس کریں گے اور خود کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے انہوں نے کہا کہ پنجگور کے میل فیمیل سکولوں میں آئی ٹی لیب اسٹیبلش کرنے اور ان سکولوں کو سولر سسٹم سے منسلک کرنے سے ایجوکیشن مذید بہتری کی طرف جائے گا جو بچے اور بچیاں آئی ٹی ایجوکیشن سے محروم تھے ASPIREنے اس مسلے کی جانب توجہ دے کر طلباء کو ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنے کے بہترین مواقعے فراہم کیئے بچے اور بچیاں تعلیمی سہولتوں سے فائدہ اٹھاکر اپنی تعلیم کو فوکس کریں اس دوران ایجوکیشن آفیسر عابد حسین نے کہا کہ پنجگور میں تعلیمی اداروں میں ٹیکینکل ایجوکیشن وقت کی ایک اہم ضرورت ہے پنجگور کے جن سکولوں میں آئی ٹی لیب اور سولر سسٹم لگائے گئے ہیں ان سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے کیونکہ ہم جس دور میں داخل ہوچکے ہیں یہ ہنر مندوں کا دور ہے ہنر مندی کے لیے ٹیکنیکل ایجوکیشن لازمی ہوتا ہے اساتذہ کرام بچوں کوفنی تعلیم کی جانب راغب کرکے دستیاب سہولتوں سے طلباء کو فیضیاب کرائیں انہوں نے علاقے کے رکن اسمبلی صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ سکریٹری ایجوکیشن عبدالروف بلوچ ڈائریکٹر ایجوکیشن واحد شاکر ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی اور پروجیکٹ آفیسر آفتاب لہڑی نے محکمہ ایجوکیشن پنجگور کے ساتھ ہمیشہ تعاوں کیا ہے ایجوکیشن میں گیپ ضرور ہے مگر بہتری کے لیے پرامید ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے