بلوچستان کے پی ایس ڈی پی میں اسکیمات کی تعداد 6812 نئی اسکیمات کی تعداد 3445 ہے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے پی ایس ڈی پی میں اسکیمات کی تعداد 6812نئی اسکیمات کی تعداد3445ہے، محکمہ پی ایچ ای اور مواصلات و تعمیرات کی سب سے زیادہ اسکیمات شامل ہیں، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مالی سال 2022-23میں پی ایس ڈی پی میں نئی شامل کی جانے والی اسکیمات کی تعداد 3445ہے جبکہ جاری اسکیمات 3367ہے، پی ایس ڈی پی میں سب سے زیادہ ایلوکیشن محکمہ مواصلات و تعمیرات کے لئے رکھی گئی ہے جس کی اسکیمات کی تعداد 1516ہے جنکے کے لئے بجٹ کا 24.27فیصد حصہ مختص کیا گیا ہے اسی طرح پی ایچ اے کی 1669اسکیمات کے لئے 11.08فیصد، آبپاشی کے لئے 11.90فیصد، صحت کے لئے 5.81فیصد، ثانوی تعلیم کے لئے 5.27فیصد، ہائیر ایجوکیشن کے لئے 4.31فیصد، بلدیات و دیہی ترقی کے لئے 4.82فیصد،زراعت کے لئے 4.92فیصد، توانائی کے لئے 3.15فیصد،کھیل کے لئے 2.48فیصد ایلوکیشن رکھی گئی ہے، پی ایس ڈی پی کے دستاویزات کے مطابق نئی اسکیمات کے لئے کل ایلوکیشن 59831.558ملین جبکہ جاری اسکیمات کے لئے 146602.347ملین روپے رکھی گئی ہے