افغانستان میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 950 ہو گئی

کابل(ڈیلی گرین گوادر)افغانستان میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 950 ہو گئی افغانستان میں گزشتہ رات 6 شدت کے زلزلے میں 950 افراد ہلاک جبکہ 610 زخمی ہوگئے ہیں۔زیادہ نقصان صوبہ پکتیکا میں ہوا جبکہ صوبہ ننگرہار اور خوست میں بھی زلزلے سے ہلاکتیں ریکارڈ ہوئی ہیں۔

زلزلے سے عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا جس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔ حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔

افغان حکومت کی جانب سے دور دراز علاقوں، جہاں تک رسائی مشکل ہے، سے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے