حکومت کی تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی کارروائی میں حصہ لینے کی دعوت

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران حکومت نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو ایوان کی کارروائی میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے کہا کہ صدر عارف علوی کا طریقہ کار درست نہیں ، وہ آئین پاکستان سے اس طرح کھیلنے کی کوشش نہ کریں، عمران خان کنپٹی پر پستول رکھ کر الیکشن نہیں لے سکتے ، ہم انہیں پہلے کی طرح دعوت دیتے ہیں، گالیاں بہت دے لیں اب آئیں ایوان میں بیٹھیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس منگل دوپہر ڈیڑھ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت نے صدر مملکت کی جانب سے انتخابات اور احتساب ترمیمی بل پر دستخط نہ کرنے کی مذمت کی اور کہا کہ یہ ملک عمران خان کی مرضی سے نہیں چلے گا۔وفاقی وزیرایاز صادق نے کہا کہ صدر نے الیکشن اور نیب قوانین پر دستخط نہ کرکے پی ٹی آئی کا رکن ہونے کا ثبوت دیا ، اسپیکر قومی اسمبلی سے عمران خان کی پاکستان ٹوٹنے اور فوج کے حوالے سے بات کرنے پر کارروائی کیلئے حکومت کو خط لکھنے کا مطالبہ کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے