شہید عثمان خان کاکڑ کی شہادت پشتون قوم کیلئے ایک حادثے سے کم نہیں، سردار یعقوب ناصر

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار یعقوب خان ناصر نے پشتون خواہ میپ کے صوبائی صدر سابق سینیٹر شہید عثمان خان کاکڑ کی پہلی برسی پر کہا کہ شہید عثمان خان کاکڑ کی شہادت پشتون قوم کیلئے ایک حادثے سے کم نہیں تھی وہ سینٹ میں ایک اہم اور موثر آواز تھے انہوں نے اپنی زندگی محروم و مظلوم اقوام کیلئے وقف کر رکھی تھی انہوں نے ہمیشہ ملک میں حقوق سے محروم اقوام کیلئے سینٹ سمیت تمام فورمز پر بھر پور کردار ادا کیا وہ ایک بہادر اور انتہائی محنتی قوم پرست سیاستد ان تھے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ ملک میں اقوام کے درمیان برابری میرٹ اور انصاف کی بالادستی کیلئے تاریخی کام کیا وہ ایک صاف گو انسان تھے ملک میں آمریت اور فوجی مارشلا کے خلاف طویل جدوجہد کی انہوں نے قوم کو غلامی سے نجات دلانے کیلئے قوم کو سیاسی شعور دیا وہ کھبی کسی آمر کے سامنے نہیں جھکے انکی سینٹ میں گرجتی آواز آج بھی ہمیں انکی یادیں یاد دلاتی ہے ملک میں آئین قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے فروغ کیلئے انکی جدوجہد ہمیشہ تاریخ میں یاد رھی جائیگی انہوں نے اب مزید کام کیلئے سیاسی خدمات انجام دینی تھی لیکن اچانک اور بے وقت شہادت نے انھیں ابدی نیند سلا دیا جسکا ہمیں ہر وقت افسوس رہے گا انہوں نے کہا کہ وہ میرے ایک اچھے دوست تھے اور سینٹ میں ہم ایک اچھے ماحول میں ملکر قانون سازی میں حصہ لیا اور ہم ایک ساتھ ہی سینٹ سے فارغ ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید لالا ایک کھلی کتان کے مانند تھے انکے سیاسی افکار اور فلسہ سیاست سے ہمیں بہت کچھ سیکھنا اور اسے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ پشتون قوم اور میرے دل میں ہمیشہ زندہ رہے گے وہ جسمانی طور پر ضرور ہم سے جدا ہوئے لیکن انکا مشن اور سیاسی فلسفہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے