صدرمملکت نے نیب ترمیمی بل بغیردستخط کے وزیراعظم کوواپس کردیا
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)صدرمملکت عارف علوی نے نیب ترمیمی بل 2022 بھی بغیردستخط کے وزیراعظم کوواپس کردیا۔صدرمملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں پارلیمنٹ سے منظور شدہ یہ بل رجعت پسندانہ نوعیت کا ہے، بل سے قانون کے لمبے ہاتھوں کو مفلوج کرکے بدعنوانی کو فروغ حاصل ہوگا۔