حکومت ملکی معیشت کی ترقی کیلئے سی پیک منصوبے کلیدی اہمیت دیتی ہے، عبدالعزیز عقیلی

گوادر(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت بھی گوادر کی تیز رفتار ترقی پر خصوصی توجہ دیکر یہاں ترقیاتی منصوبوں کو بروقت تکمیل تک پہنچانے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے گوادر میں ماہی گیروں کی فلاح و بہبود،پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سی پیک منصوبوں سمیت دیگر مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا جے انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کی ترقی کیلئے سی پیک منصوبے کلیدی اہمیت دیتی ہے ان منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا ان منصوبوں پر کس قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اجلاس میں چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر خان کاشانی، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی،کمشنر مکران ڈویژن شبیر احمد مینگل ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد سمیت دیگر احکام نے شرکت جبکہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد ھاشم غلزئی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات سلمان مفتی، سیکریٹری اطلاعات عمران خان آفریدی،سیکریڑی فشریز بابر خان،سیکریڑی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،سیکرٹری مواصلات و تعمیرات واپڈا احکام سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی فراہمی کے لیے گوادر سمیت مکران ڈویژن کو مرکزی نیٹ ورک کے ساتھ منسلک کی جارہی ہے اس طرح کے اقدامات سے گوادر کے بجلی کے مسائل جلد حل ہوں گے انہوں نے کہا کہ گوادر کو بجلی کی فراہمی کے لیے پاور ڈویژن ایران سے اضافی 100 میگاواٹ بجلی کی دستیابی کو یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر شہر کو پانی کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں اس کے لیے سوڈ ڈیم (5 MGD) شادی کور (2.5 MGD) اور انکاکڑرہ کور ڈیم (1 MGD) سے پانی کی دستیابی ممکن بنائی گئی ھے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں چائنہ نے 1.2 ایم جی ڈی ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تنصیب کے لیے 2.213 بلین روپے کی گرانٹ دی ہے۔ معاہدہ کی تمام رسمی کارروائیاں GPA کے ذریعے مکمل کر لی گئی ہیں اور پراجیکٹ کو نومبر 2022 تک مکمل کیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ گوادر پورٹ میں 200K گیلن تازہ پانی فراہم کرنے کی اضافی صلاحیت بھی ہے۔اجلاس میں گوادر پورٹ کی فعالیت اور انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر اور سی پیک کے جاری دیگر منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا ا اور کہا کہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف گوادر بلکہ پورے خطے کا نقشہ بدل جائے گا انہوں نے کہا کہ گوادر میں سی پیک منصوبوں کے ساتھ ساتھ جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکیج کے تحت 600ارب روپے سے زائد کے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کی جارہی ہے جس سے گوادر اور علاقے کے عوام کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ دریں اثنا چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی چیرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر خان کاشانی گوادر پورٹ جبکہ اددارہ ترقیات گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ا ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو ادارے کے زیر نگرانی جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت گوادر ماسٹر پلان اور اولڈ سٹی بحالی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اس قبل کمشنر مکران ڈویژن شبیر احمد مینگل نے کیچ جبکہ ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد نے ضلعی انتظامیہ گوادر کے زیر نگرانی جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق چیف سیکرٹری کو تفصیلی بریفنگ دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے