بلوچستان عوامی پارٹی کا دوسرا مرکزی کونسل سیشن اور انٹر ا پارٹی انتخابات کل ہونگے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کا دوسرا مرکزی کونسل سیشن اور انٹر ا پارٹی انتخابات کل کوئٹہ میں ہونگے، صدر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب بلامقابلہ ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کا مرکزی کونسل سیشن اور انٹر ا پارٹی انتخابات آج اتوار کی شام پانچ بجے کوئٹہ میں بوائز اسکاؤٹس ہیڈکوارٹر میں ہونگے کونسل سیشن کے آغاز پرصدر اور جنرل سیکرٹری کے انتخابات کا اعلان کیا جائیگا جس کے بعد کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کروانے،کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا جائیگا بعدازاں بی اے پی کی مرکزی کونسل کے 5سو کے قریب اراکین صدر اور جنرل سیکرٹری کے انتخاب میں ووٹ استعمال سکیں کریں گے تاہم بلوچستان عوامی پارٹی کے ذرائع کے مطابق پارٹی کے نئے صدر اور جنرل سیکرٹری کا چناؤ بلامقابلہ ہونے کے امکانات ہیں کونسل سیشن میں شرکت کے لئے صوبے کے تمام 34اضلاع سے بی اے پی کے رہنماء کوئٹہ پہنچنا شروع ہوگئے جبکہ ہفتہ کی رات تک بیشتر افراد کوئٹہ پہنچ گئے کونسل سیشن کے موقع پر کوئٹہ کی معروف شاہراہوں پر بی اے پی کے جھنڈے اور رہنماؤں کی تصاویر والے بینر لگا ئے گئے ہیں واضح رہے کہ بی اے پی کے صدر جام کمال خان کی جانب سے آج ہونے والے کونسل سیشن کی مخالفت کی گئی ہے اور انٹرا پارٹی انتخابات 9اگست کو کروانے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم بلوچستان عوامی پارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بی اے پی کے چیف آرگنائزر قائم مقام گورنر میر جان محمد جمالی، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو،سینیٹرز، صوبائی کابینہ اور اسمبلی کے اراکین،سینئر قیادت کی اکثریت آج ہونے والے کونسل سیشن کے انعقاد کے لئے ایک پیج پر ہے جبکہ بعض رہنماء اور اراکین سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان کی حمایت کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے