لورالائی میڈیکل کالج کے نااہل پرنسپل کو فوری طور پر ٹرانسفرکیاجائے

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) لورالائی میڈیکل کالج کے طلباء اور طالبات نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو اور سیکرٹری صحت محمد صالح ناصر ودیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کالج کے نااہل پرنسپل کو فوری طور پر ٹرانسفر کر کے کسی اہل دیانت و ایماندار مخلص آفیسر کو پرنسپل تعینات کریں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام آئینی مطالبات کو موجودہ پرنسپل جان بوجھ کر اسمیں تاخیر اور ٹال مٹول سے کام لیکر اسمیں رکاوٹ ڈال رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات میں سے اہم مسئلہ سکالج کی سیکورٹی ہے صوبے بھر سے بچیاں یہاں پڑ رہی ہیں لیکن وہ اپنے آپکو غیر محفوظ سمجھ رہی ہیں ڈر اور خوف کی وجہ انکی تعلیم شدید متاثر ہورہی ہے اسکے علاوہ اکیڈمک اور انتظامی معاملات اور کالج ہوسٹل میں ایمبولینس کی عدم فراہمی ہمارے یہ چار بنیادی اور اہم ترین م،سائل ہیں جسکے حل کیلئے ہم نے پر امن احتجاج کا سلسلہ شرعو کررکھا ہے کچھ دن قبل ہم نے پر امن طور پر لورالائی ڈی جی خان قومی شاہراہ پر بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جس پر ہمیں احکام بالا کے جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ اپکے مسائل چند روز میں حل ہوجائینگے لیکن وہ وقت گذرنے کے باوجود ہمارے مسائل حل نہ ہوئے بلکہ پرنسپل ہمیں دھمکی دے رہا ہے کہ میں کالج حیر معینہ مدت کیلئے بند کر دونگا جوکہ ہمارے ساتھ ظلم اور ناانصافی کے مترادف عمل ہے اور ہم انکی اس رویئے کی شیدید مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا ہم وزارت صحت کے اعلیٰ احکام سے اپیل کرتے ہیں کہ اگر انہوں نے ہمارے مندرجہ بالا مسائل پانچ روز کے اندر حل نہ کئے تو لورالائی تا کوئٹہ لانگ مارچ کا اعلان کرکے وزیر اعلیٰ ہاوس کے باہر اپنا دھرنا اور احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے