شہبازشریف کا بلاول سے رابطہ، گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف کی تکمیل پر مبارک باد

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم شہبازشریف سے وزیرخارجہ بلاول بھٹوکا ٹیلفونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے وزیرخارجہ کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف کی تکمیل پر مبارک باد دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزارت خارجہ کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کیلئے اپنی تمام کاوشیں بروئے کار لاکر ملک کو ہر مشکل سے نکالنے کی جدوجہد کرتا رہوں گا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی تمام شرائط پوری کر دی۔جرمنی کے شہر برلن میں ہونے والے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی نے کی۔

ایف اے ٹی ایف کے صدر ڈاکٹر مارکس میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان کو مزید اقدامات کرنے کی اب ضرورت نہیں ہے،پاکستان نے دونوں ایکشن پلان پر وقت سے پہلے عملدرآمد کیا،2 سال میں 5بارانسداد دہشتگری کے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ روکنے میں پیشرفت کی ،کورونا نے ایف اے ٹی ایف کے اہداف کو متاثر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا جس کے بعد شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے