آئی ایم ایف سے معاہدہ سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے،مولانا عبدالغفور حیدری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) آئی ایم ایف سے معاہدہ سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے ایک نا اہل حکومت نے ملکی معیشت کو دولخت کیا موجودہ قیادت ملک میں مہنگائی سمیت ملکی حالات کے بہتری کے لئے فکر مند ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے سرلوپ وارڈ کے نومنتخب کونسلر وڈیرہ محمد اسلم لہڑی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان عروج پر ہے یہ سب سابقہ عمرانی حکومت کے غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرکے ملک معیشت کو دولخت کیا موجودہ قیادت ملک میں مہنگائی سمیت ملکی حالات کے بہتری کے لئے فکر مند ہیں انہوں نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں کے پی کے کے بعد بلوچستان کے غیور عوام نے جمعیت علماء اسلام پر اعتماد کا اظہار کیا انہوں نے جمعیت کے رہنماء سرلوپ وارڈ کے نومنتخب کونسلر وڈیرہ محمد اسلم لہڑی کو جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جوہان نرمک کے سڑکوں کی بہتری کے لئے کردار ادا کریں گے جوہان ٹو بی بی نانی روڈ ایک اہم شاہراہ ہے جس کی منظوری سے اہل علاقہ ترقی کے راہ پر گامزن ہونگے ودیگر اہم منصوبوں پر کام کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے