پیٹرول کی قیمتوں حالیہ 24 روپے کااضافہ یقینی طورپر عوام پر بوجھ ہے، مولانا عبدالواسع

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں نہایت مجبوری کیوجہ سے اضافہ کرتی ہے حالیہ 24 روپے کاآضافہ یقینی طورپر عوام پر بوجھ ہے اوراس سے عام اشیاء کے نرخوں میں بھی اضافہ ہونے سے سارا بوجھ عوام پر پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان ہے آئی ایم ایف سے انکے معاہدے ریکارڈ پر معجود ہیں جسکا خمیازہ حکومت اور عوام دونوں کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ یہ بات کہتے رہے کہ خزانہ بھرا ہوا ہے لیکن جب ہماری حکومت آئی تو پتہ چلا کہ خزانے پر انہوں نے دونوں ہاتھوں سے ہاتھ پھیرا کچھ بھی نہیں بچا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے چار سال میں صرف 55 کروڑ روپے پیٹرول اپنے دوروں پر ہیلی کاپٹر پر خرچ کیا توشہ خانہ سے انکو بیرون ممالک سے ملے قیمتی گھڑیاں انگھویاں اور دیگر کو بیچ کر انہوں چودہ کروڑ سے زیادہ کمائے اتنامال تو انہوں نیکرکٹ میں بھی نہیں کمایا کرپشن نظر آنے پر وہ فارن فنڈنگ کیس کھولنے سے کیوں بھاگ رہا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جو کھیل عمران خان اور پرویز الہی کیھل رہے ہیں اس سے جمہوریت بھی شرما گئی ہے تماشا لگا رکھا ہے اسکا حساب جلد ان دونوں سے ہوگا بنجاب کا بجٹ پیش ہوگیا اور ان دونوں کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں ملا انہوں نے کہا کہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کیلئے بہت سارے ترقیاتی منصوبے رکھے گئے ہیں بلوچستان کو اب کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا ئے گا جے یو آئی کے ہوتے ہو ئے کوئی ہمارے حقوق سلب نہیں کر سکتا جے یوآئی نے ہمیشہ صوبائی خود مختیاری دستور و پارلیمانی جمہوریت کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی ہے ہم نے ملک میں ہمیشہ صدارتی طرز حکمرانی کی مخالفت کی ہے ایسا نظام عمرانخان لانے کا خواب دیکھ رہا تھا جسکو پی ڈی ایم نے مشترکہ جدوجہد سے ناکام بنایا انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگیوں میں بہتری اور خوشحالی لانے کیلئے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے مہنگائی عارضی ہے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں انشاء اللہ کامیاب ہونگے ہمارے پاس دو ہی راستے بچ گئے تھے یا ملک دیوالیہ ہوجاتا یاپھر کچھ سخت فیصلے کرکے ملک کومعاشی ا ستحکام دیتے انہوں نے کہا کہ حکومت نے 28 ارب روپے کے ریلیف کم آمدن افراد کو پیٹرولیم مصنوعات پر دی ہے وزیراعظم نے بی آئی ایس پی میں بلوچستان کے مزید 5 لاکھ غریب افراد کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 15 اور پینشنرز کے پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا جس سے عوام کی قوت خرید میں مدد ملے گی الیکشن کرانے سے نہیں بھاگے گے لیکن اپنی مدت پوری کرینگے ملک میں انتخا بی اصلاحات معاشی نظام کو بہتر اور ملک سے فسادی سیاست کے خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے عنقریب عوام حکومت کے مثبت اقدامات کے ثمرات سے مستفید ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے