کیچ اور گوادر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ،ایک ہفتے کے دوران 40کیس رپورٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع کیچ اور گوادر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ایک ہفتے کے دوران 40کیس رپورٹ،محکمہ صحت کے وی بی ڈی سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نعیم اللہ خان زرکون نے بتایا کہ بلوچستان کے دواضلاع گوادر اور کیچ میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دونوں اضلاع سے کل 40کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد دونوں اضلاع سے رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 2195ہوگئی ہے ڈینگی سے متاثرہ 2023کا تعلق کیچ جبکہ 172کا تعلق گوادر سے ہے انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت نے دیگر ڈونر ایجنسیوں کے ہمراہ دونوں اضلاع میں انسداد ڈینگی کے لئے کام شروع کردیا ہے اس سلسلے میں متاثرہ علاقوں کے ڈی ایچ کیو اور بی ایچ یو میں ادویات اور سہولیات مہیا کردی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے