پشین یاروسڑک ناقص تعمیر پرآفیسران معطل، ذمہ داروں کے خلاف متوقع کارروائی
پشین(ڈیلی گرین گوادر)محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ایک اعلامیہ کے مطابق انسپیکشن رپورٹ براے یارو تا پشین روڈ کے مطابق چیف انجینئر انسپیکشن کوئٹہ زون کی سربراہی میں کی گئی تحقیقات کی روشنی میں منصوبے میں غفلت اور غیر معیاری کام برتنے پر مٹھا خان سب ڈویژنل آفیسر (B-16) اور عرفان کاسی سب انجینئر (B-11) کو تا حکم ثانی معطل کیا گیا ہے۔ جبکہ مختیار احمد کاکڑ ٹیکنیکل ایڈوائزر محکمہ مواصلات و تعمیرات کو انکوائری آفیسر تعینات کیا گیا ہے جو کہ مکمل انکوائری کر کے اپنی رپورٹ پندرہ دن کے اندر اندر محکمہ ہذا کو جمع کرائیں گے۔ واضح رہے کہ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ کے خصوصی ہدایات ہیں کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا تاخیری حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے اور جہاں بھی اس حوالے سے کسی بھی آفیسر یا اہلکار کی شکایت موصول ہوئی تو اسکے خلاف بغیر کسی دباؤ کے کاروائی عمل میں لائی جاتی گی تاکہ صوبے میں شفافیت کا عمل مذید ہو اور عوام کو بہتر سہولیات باہم پہنچایا جاے۔